223

پاکستانی فوج سے بدلہ لینے کا وقت آگیا، بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیاں

نئی دہلی: بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے گیدڑ بھبکیاں دی ہے کہ پاکستانی فوج سے بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ان کی ہی زبان میں جواب دیا جائے گا اور مخالف کو بھی درد کا احساس دلانا چاہیے۔ ہمیں مسلسل نئے ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔

آرمی چیف جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ مخصوص ہتھیار ہم ایک حد تک استعمال کرسکتے ہیں اور ہتھیاروں کی خریداری جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عسکری کارروائی ہمیشہ سرپرائز ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو خط لکھا تھا۔ جس کے جواب میں بھارت نے وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سے ہم منصب سشما سوراج کی نیویارک میں طے شدہ ملاقات منسوخ کردی تھی۔

The post پاکستانی فوج سے بدلہ لینے کا وقت آگیا، بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیاں appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں