48

شاہ محمودقریشی اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی توانا آواز اٹھائیں: مشعال ملک

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں فلسطین سے زیادہ بربریت ہورہی ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں لارڈ نذیراحمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. مشعال ملک نے کہا کہ بھارت نےکشمیرکی زمین پرقبضہ کررکھاہے.

حریت رہنما کی اہلیہ نے کہا کہ شاہ محمودقریشی اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی توانا آواز اٹھائیں، پاکستان بھارت پردباؤ بڑھانے کے لئےعالمی برادری سےرجوع کرے.

مزید پڑھیں: پاکستان سے بدلہ لینے کا وقت آگیا: بھارتی آرمی چیف دھمکیوں‌ پر اتر آئے

یاد رہے کہ بھارتی نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان سے مذاکرات کی دعوت پھر رد کر دی ہے. دوسری جانب بھارتی آرمی چیف پاکستان کو براہ راست دھمکیاں دینے پر اتر آئے.

مزید پڑھیں: پاکستان جنگ کیلئے تیار ہے مگر امن چاہتا ہے، پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب

آج بھارتی آرمی چیف نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ اب پاکستان کو جواب دینے کا وقت آگیا ہے.

اس بیان پر پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت کی جانب سے شدید ردعمل آیا. ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ایک بیان میں‌ کہا امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان جنگ کے لئے تیار ہے، مگر امن چاہتا ہے.

The post شاہ محمودقریشی اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی توانا آواز اٹھائیں: مشعال ملک appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں