53

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف کے زیراستعمال گاڑی کی ٹکر سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق راجہ پرویز اشرف کے زیر استعمال سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی کو حادثہ اسلام آباد کے علاقے زیرو پوائنٹ کے قریب پیش آیا۔

گاڑی کی ٹکر لگنے سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوا جس کی شناخت ذیشان عباسی کے نام سے ہوئی، متوفی روالپنڈی پولیس میں تعینات تھا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت عابد کے نام سے ہوئی، حراست میں لیا جانے والا ملزم سابق وزیراعظم کا ڈرائیور بتایا جارہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثےکے وقت راجہ پرویز اشرف موجود نہیں تھے، گاڑی کو تھانے منتقل کردیا گیا، ورثاء کے آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

The post سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں