218

ایران میں فوجی پریڈ پر حملہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

تہران : جنوبی ایران میں آرمی پریڈپر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں متعدد افراد  ہلاک  اور  زخمی  ہونے کا  خدشہ ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی  کے مطابق نامعلوم  دہشت گردوں نے پریڈ کے  دوران فائرنگ کردی ۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حملے کے پیچھے ’دہشت گرد‘ اور ’تکفیری عناصر‘ کا ہاتھ ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے فوجی وردیاں پہن رکھی تھیں اور انھوں نے پارک کے پیچھے سے حملہ کیا۔

خیال رہے کہ ہفتے کو ایران کے مختلف شہروں میں عراق کے ساتھ جنگ کی 38ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، جس کے سلسلے میں متعدد تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔
فائرنگ تقریباً دس منٹ تک جاری رہی، سرکاری میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اب صورتِ حال پر قابو پا لیا ہے۔

The post ایران میں فوجی پریڈ پر حملہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں