197

ایرانی صوبے آہواز میں فوجی پریڈ پر حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

تہران : جنوبی ایران میں آرمی پریڈپر  پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں8 ہلاکتوں کی  تعداد 24 ہوگئی ہے جبکہ  خواتین اور بچوں  سمیت 50 سے  زائد  افراد زخمی  ہیں ۔

ایرانی سرکاری میڈیاکےمطابق شہر آہواز میں فوجی پریڈکےدوران نامعلوم افراد نے پریڈ دیکھنے کے لیے آئے ہوئے عوام پر فائرنگ کر دی، حملےمیں فوجیو ں سمیت متعدد افراد ہلاک،جبکہ 20زخمی ہوگئے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حملے کے پیچھے ’دہشت گرد‘ اور ’تکفیری عناصر‘ کا ہاتھ ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے فوجی وردیاں پہن رکھی تھیں اور انھوں نے پارک کے پیچھے سے حملہ کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایران کے مختلف شہروں میں عراق کے ساتھ جنگ کی 38ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، جس کے سلسلے میں متعدد تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق  فائرنگ تقریباً 10منٹ تک جاری رہی، سرکاری میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اب صورتِ حال پر قابو پا لیا ہے۔

The post ایرانی صوبے آہواز میں فوجی پریڈ پر حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں