178

اقوام متحدہ اپنی خاموشی توڑ کر مسئلہ کشمیر کا فوری حل تلاش کرے، عبدالحمید لون

حریت کانفرنس کے سیکرٹری اطلاعات عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اپنی خاموشی توڑ کر مسئلہ کشمیر کا فوری حل تلاش کرے۔

حریت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالحمید لون کا کہنا تھاکہ یوم عاشورہ کے جلوس پر بھارتی قابض افواج کا تشدد اور جلوس میں شامل شرکا کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔

سیکرٹری اطلاعات حریت کانفرنس کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو اپنا حق خود ارادیت حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی، کشمیری قوم شہید امام حسینؓ کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت میں ہمارے لیے ظالم اور جابر کے خلاف حق پر قائم رہنے کا سبق موجود ہے۔

انھوں نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ اپنی خاموشی توڑ کر مسئلہ کشمیر کا فوری حل تلاش کرے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ شد ومد سے اجاگر کرے اور بھارتی مظالم بےنقاب کرنے میں ہماری مدد کرے۔

عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے ہم اپنا بنیادی انسانی اور سیاسی حق ضرور حاصل کریں گے۔

The post اقوام متحدہ اپنی خاموشی توڑ کر مسئلہ کشمیر کا فوری حل تلاش کرے، عبدالحمید لون appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں