201

چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے پنجاب کے 213 جج تبدیل کردیے

لاہور : چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ محمد یاور علی نے پنجاب کے 213 جج تبدیل کردیے، تبدیل ہونے والوں میں11 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ محمد یاور علی نے پنجاب کے 213 جج تبدیل کردیے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، تبدیل ہونے والوں میں11 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی، لودھراں، سیالکوٹ ،ننکانہ صاحب ،نارووال کے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج جبکہ مظفر گڑھ ،سرگودھا،چنیوٹ ،اوکاڑہ اور لاہور کے 2 جج بھی تبدیل ہونے والوں میں شامل ہیں۔

تبدیل ہونے والوں میں 91 ایڈیشنل سیشن جج اور خان پور ،فیصل آباد ،ملتان کے جج بھی شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق احمد پورشرقیہ،ڈی جی خان کےایڈیشنل سیشن جج بھی تبدیل ہونے والوں میں شامل ہیں جبکہ 13 سینئر سول جج تبدیل کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل ہونے والوں میں رحیم یار خان ،ملتان ،ساہیوال ،خان پور،راجن پور، جتوئی،مظفرگڑھ،ڈی جی خان،لیہ اور روجھان کے جج شامل ہیں جبکہ 98 سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

The post چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے پنجاب کے 213 جج تبدیل کردیے appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں