271

فورٹ عباس :بہاولپور روڑ پر منصورہ کے قریب چولستان میں کار کی منی مزدا اورٹریکٹر میں خوفناک تصادم ۔ ایک شخص موقع پر جاں بحق ،چار افراد شدید زخمی ۔

فورٹ عباس میں بہاولپور روڑ پر منصورہ کے قریب چولستان میں کارکی منی مزدا اورٹریکٹر میں خوفناک تصادم ہوا ۔ حادثہ میں ایک شخص موقع پر جاں بحق دو افراد شدید زخمی ۔ زخمی افراد کو بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق جواں سالہ شہروز خاں چک نمبر 210 نائن آر کا رہائشی تھا۔ جبکہ زخمی محمد عالم کے سر پر چوٹیں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا د گیا ہے ۔ کار سوار بہاولپور سے فورٹ عباس آ رہے تھے کہ چولستان میں منصور ہ کے قریب سامنے سے آنے والےمنی مزدا اور ٹریکٹرمیں تصادم ہو گیا ۔ کار میں پانچ افراد سوار تھے جس میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ۔ جبکہ دو افراد شدید زخمی اور دو افراد معمولی زخمی ہوئے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں