215

دہشتگردی کےخلاف پاک فوج کی کوششوں کاامریکی اعتراف

امریکہ نے سال 2017 میں عالمی دہشتگری سے متعلق رپورٹ میں پاکستا نی فوج کی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کوششوں کا اعتراف کر لیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے آپریشنز کے بعد القائدہ سمیت دیگرشدت پسند گروپوں کی سرگرمیوں اورطاقتوں میں کمی آئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں پاکستانی فوج کے آپریشنز کے بعد القاعدہ سمیت دیگر شدت پسند گروپوں کی طاقت کم اور سرگرمیاں ۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کا تناسب 2014 کے بعد سے بہت کم رہا ہے۔

رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی ک خلاف برسرپیکار ہے پاکستانی حکومت نے افغان حکومت اور طالبان کی سیاسی مفاہمت کی کوششیں بھی کی ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ امریکی حکومت کی پاکستان سے متعلق پالیسی کے برعکس نظر آتی ہے جس نے رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان پر دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کارروائی نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے 30 کروڑ ڈالر کی امداد منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

The post دہشتگردی کےخلاف پاک فوج کی کوششوں کاامریکی اعتراف appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں