190

حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو آج عرق گلاب سے غسل دیا جائے گا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور دیگر شخصیات آج حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ شکر کا975  واں عرس منایا جارہا ہے، مزار کو غسل مبارک دینے کی تقریب آج ہو گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور دیگر شخصیات مزار مبارک کو عرق گلاب سے غسل دیں گی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مزار پر پھول چڑھائیں گے۔

تقریب میں وطنِ عزیز کے علاوہ دنیا بھر سے عقیدت مندوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی ، عقیدت مند ملک ترقی، استحکام اور امن کے لیے دعا کریں گے۔

اس موقع پر سیکیورٹی ،صفائی اور زائرین کی سہولیات کیلئے خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

یاد رہے 16 ستمبر کو زائرین کیلئے بہشتی دروازہ کھولا گیا تھا ، درگاہ پاکپتن کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود نے بہشتی دروازے کی قفل کشائی کی جس کے بعد زائرین کی بڑی تعداد نے بہشتی دروازے سے گزرنے کی سعادت حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں :  حضرت بابا فرید گنج شکرؒ کا عرس مبارک جاری: بہشتی دروازہ کھول دیا گیا

یہ دروازہ دس محرم تک کھلا رہے گا اور پانچ دن بعد نماز فجر کے وقت ایک سال کے لئے دوبارہ بند کردیا جائے گا۔

خیال رہے آفتاب ولایت حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمتہ اللہ کا شمار چشتیہ سلاسل کے معروف ترین بزرگان دین میں ہوتا ہے، سلسلہ چشتیہ میں سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے بعد سب سے زیادہ شہرت آپ ہی کے حصے میں آئی۔

آپ کے مریدین کی تعداد لاکھوں اور خلفا کی تعداد 700 ہے، چھ سو خلفا انسانوں میں اور سو خلفا جنات میں سے تھے، آپ مجذوب السالک تھے یعنی آپ کی روحانیت کے تین حصے جذب کے اور ایک حصہ سلوک پر مشتمل تھا۔

The post حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو آج عرق گلاب سے غسل دیا جائے گا appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں