212

وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب مکمل کرکے جدہ سے وطن روانہ

pm imran khan

جدہ : وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب مکمل کرکے جدہ سے وطن روانہ ہوگئے، سعودی وزیراطلاعات نے وزیراعظم کو شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے سے رخصت کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے پاکستان روانہ ہوگئے، جدہ کے شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر سعودی وزیر اطلاعات مشعال بن مجید اور دیگر حکام نے انہیں رخصت کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی دوروں کا آغاز سعودی عرب سے کیا، عمران خان کی آمد سعودی عرب کی اہمیت کی عکاس ہے۔

وزیر اعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم عمران خان کی سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے ملاقات

سعودی فرماں رواں شاہ سلمان سے ملاقات کے موقع پر مشیرِ تجارت عبد الرزاق داؤد، وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، اسدعمر اور چوہدری فواد بھی موجود تھے، وزیرِ اعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

The post وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب مکمل کرکے جدہ سے وطن روانہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں