201

نواز شریف، مریم، کیپٹن صفدر کو لینے سیکورٹی اسکواڈ اڈیالہ جیل پہنچ گیا

راولپنڈی: نواز شریف، مریم، کیپٹن صفدر کو لینے سیکورٹی اسکواڈ اڈیالہ جیل پہنچ گیا، اڈیالہ جیل کے اطراف میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کپیٹن (ر) صفدر کی سزائیں معطل کرکے ان کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

ہائی کورٹ کے حکم کے بعد نواز شریف، مریم، کیپٹن صفدر کو لینے سیکورٹی اسکواڈ اڈیالہ جیل پہنچ گیا، اس موقع پر لیگی کارکنان نے نواز شریف اور مریم نواز کے حق میں نعرے لگائے۔

نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدرکی رہائی کے معاملات جاری ہیں، ن لیگ کے رہنما طارق فضل چوہدری روبکار لے کر اڈیالہ جیل روانہ ہو چکے۔

شریف خاندان کے وکلا بھی طارق فضل چوہدری کے ہم راہ ہیں، لیگی رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئی ہے، صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف بھی اڈیالہ جیل میں موجود ہیں۔

The post نواز شریف، مریم، کیپٹن صفدر کو لینے سیکورٹی اسکواڈ اڈیالہ جیل پہنچ گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں