198

اوورسیز پاکستانیوں کی اہمیت سےبھی انکارنہیں کیاجاسکتا،وزیراعظم عمران خان

جدہ : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کی اہمیت سےبھی انکار نہیں کیا جاسکتا،اوورسیز پاکستانی ہماری ضرورت ہیں‌۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا اوورسیزپاکستانی ہماری ضرورت ہیں، ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 5 لاکھ گھروں کی تعمیر فوری شروع کررہےہیں، گھروں کی تعمیر کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کیلئے مدعو کریں گے۔

عمران خان نے کہا اوورسیزپاکستانیوں کی سہولت کیلئےخصوصی ڈیسک بنائیں گے، کرپشن اورگڈگورننس نہ ہونےکےباعث ادارےتباہ ہوگئے، تباہ اداروں کی اصلاح ترجیحات میں شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ مافیااورقبضہ گروپ کےخلاف ایکشن لیاجارہاہے، صرف قبضہ گروپ سے300ارب کی زمینیں واپس لی ہییں، قوموں کی ترقی اداروں کےاستحکام سے وابستہ ہے۔

عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک سعودی تعلقات کی اہمیت سےانکارنہیں کرسکتے ، خیبرپختونخواور ہزارہ میں بڑی یونیورسٹی تعمیرکی جائے گی، قوموں کی ترقی کا راز تعلیم میں پنہا ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا اوورسیز پاکستانیوں کی اہمیت سےبھی انکار نہیں کیا جاسکتا، ہم اوورسیز منسٹری کو قابل عمل بنارہے ہیں، ہماری حکومت کی گڈ گورننس پرتوجہ ہے، سیاحت کے شعبے کو متحرک کیا جارہا ہے۔

The post اوورسیز پاکستانیوں کی اہمیت سےبھی انکارنہیں کیاجاسکتا،وزیراعظم عمران خان appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں