214

وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض: وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان  مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے ایئرپورٹ پروزیراعظم کا استقبال کیا.

وفاقی وزرا شاہ محمود، اسد عمر، فواد چوہدری اور مشیرعبدالرزاق داؤد پاکستانی وفد میں شامل ہیں، اس موقع پر پاکستانی سفیر خان ہشام بن صدیق، سعودی حکام، قونصلیٹ افسران بھی موجود تھے. 

وزیراعظم وفد کے ہمراہ روضہ رسول ﷺپر حاضری دیں گے اور نمازمغرب ادا کریں گے.

یاد رہے کہ یہ وزیرِ اعظم عمران خان کا پہلا غیرملکی دورہ ہے. وزیراعظم سعودی عرب کےبعد ابوظہبی کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں‌ کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے، جبکہ سعودی فرمانروا وزیراعظم کے اعزاز میں شاہی محل میں ضیافت بھی دیں گے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ جانے والے وزرا اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیراعظم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔

The post وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں