225

عمران خان کا سعودی عرب کا دورہ دوطرفہ تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، سعودی مشیر

ریاض: سعودی مشیراطلاعات فہیم بن حامد الحامد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا سعودی عرب کا دورہ دو طرفہ تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ پاکستان اورسعودیہ افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔

سعودی مشیراطلاعات فہیم بن حامد الحامد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع ترمواقع موجود ہیں اور وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

فہیم بن حامد الحامد کا کہنا تھا کہ دوطرفہ سیاسی ومعاشی تعلقات کو فروغ دینےکی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کے تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں۔

سعودی مشیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پاک سعودیہ تعلقات مستقبل میں مزیدمضبوط ہوں گے اور ہم پاکستانی سیاحت کےشعبےمیں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان وفاقی وزراء کے ہمراہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ۔

The post عمران خان کا سعودی عرب کا دورہ دوطرفہ تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، سعودی مشیر appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں