190

پہلا غیر ملکی دورہ: وزیرِ اعظم عمران خان کل سعودی عرب جائیں گے

Imran Khan

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم کل اپنے پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب جائیں گے۔

وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو سعودی عرب سے دورے کی دعوت ملی تھی، جہاں وہ اہم سعودی حکام سے ملاقات کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں، ملاقات کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ فاصلے کم کریں گے۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیرِ اعظم کے دورے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان سعودی دعوت پر جا رہے ہیں، پاک سعودی تعلقات میں مزید گہرائی پیدا کرنی ہے۔


یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم ہاؤس کی 102 گاڑیوں کی نیلامی جاری، 75 گاڑیاں فروخت


خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے 18 اگست کو منتخب وزیرِ اعظم کی حیثیت سے ملک کے 22 ویں سربراہ کا حلف اٹھایا تھا، جس کے بعد سے وہ پہلی بار پاکستان سے باہر کسی ملک کا دورہ کریں گے۔

The post پہلا غیر ملکی دورہ: وزیرِ اعظم عمران خان کل سعودی عرب جائیں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں