199

قائد اعظم انصاف اور عدل والا پاکستان چاہتے تھے، صدرِ مملکت عارف علوی

عارف علوی

اسلام آباد: نو منتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پہلی مرتبہ خطاب کررہے ہیں، اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ قائد اعظم انصاف اور عدل والا پاکستان چاہتے تھے، مسلم لیگ ن اجلاس سے واک آؤٹ کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام چار بجے شروع ہوا ، تلاوتِ قرآن پاک کے بعد صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں جمہوریت کے سفر کے تسلسل پر خدا کا شکر ادا کیا ۔

ان کا کہناتھا کہ موجودہ حکومت نے نیا پاکستان بنانے کا عزم کیا ہے ، اور وہ اسی نعرے پر منتخب ہوکر اسمبلیوں میں آئے ہیں، نئے پاکستان کی سب سےبڑی شناخت پروٹوکول کاخاتمہ ہے۔

خطاب کا آغاز

خطاب کے آغاز پر صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ میری اس ایوان سےبطوررکن پرانی وابستگی ہے اور اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیےجوکرسکتاتھا، وہ ایمانداری سےانجام دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نئےپاکستان کی سب سےبڑی شناخت پروٹوکول کاخاتمہ ہے،نئےپاکستان کی ایک اور شناخت غیرضروری اخراجات کاخاتمہ ہے۔کفایت شعاری اورسادگی پالیسی کےتحت رقم کابڑاحصہ بچایاجاسکتاہے، یاد رہے کہ ترقیاتی منصوبوں کےعلاوہ قرض کی ادائیگی کے لیے بھی ہمیں رقم رکھناپڑتی ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قائداعظم اور علامہ اقبال انصاف و عدل والا پاکستان چاہتےتھے۔ہمارا سیاسی نظام عدم استحکام رہا، لیکن خوش آئندہےگزشتہ3اسمبلیاں مدت پورےکرنےمیں کامیاب رہیں۔ صدر ِ مملکت نے ملکی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارابڑامسئلہ گروہی مفادات وبےپناہ کرپشن ہے۔ایمان کی خواہشات میں ہی حکومتوں کی کامیابی ہے،بیرونی اوراندرونی قرضوں پرخصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سادگی اختیارکرکےنمودونمائش سےبچناہوگا، ہمارےسامنےریاست مدینہ کاماڈل موجودہے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں سر اٹھا کر چل سکیں گے،قومیں مسائل سےدوچارہوتی ہیں اورمسائل سےباہربھی نکلتی ہیں،زندہ وباہمت قومیں مسائل سےگھبرایانہیں کرتیں۔ صدر مملکت کے مطابق ہماری قوم نےبہت سےمسائل دیکھےاوران سےباہربھی نکلے۔

ملک کے بنیادی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مختلف رہائشی منصوبوں پرکام کرکےروزگارورہائش کابندوست ہوسکتاہے، انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ حکومت ہرشعبےمیں روڈمیپ مرتب کرےگی، اورسیزپاکستانی شوق سےپاکستان کی تعمیرمیں حصہ لیناچاہتےہیں، حکومت کو چاہیے کہ عوام کےجذبات کودیکھتےہوئےملک کی سمت کودرست کریں۔

صدرِ مملکت کاکہنا تھا کہ ہمیں پاکستان میں احتساب کےاداروں کومضبوط کرنےکی ضرورت ہے۔

پانی اور بجلی کے مسائل

پاکستان میں جاری پانی کی قلت پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم پانی کی قلت کاشکارہیں،پانی کابےدریغ استعمال ہورہاہے،بلوچستان وسندھ کےمختلف علاقےخشک سالی کاشکارہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو گلوبل وارمنگ سےبچنےکے لیے شجرکاری ونئےڈیم بنانےہوں گے، امیدہےعوام چیف جسٹس ووزیراعظم کی ڈیموں کی تعمیر کے لیے چندے کی اپیل کامثبت جواب دیں گے۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بجلی کےترسیلی نظام پربھی توجہ دینےکی ضرورت ہے اور بجلی چوری کےسدباب کے لیے بھی خصوصی انتظامات اس وقت کی اہم ضرورت ہیں۔شمالی علاقہ جات کاماحول بجلی پیداکرنےکیلئےسازگارہے۔

مسلم لیگ ن کا واک آؤٹ

مسلم لیگ ن نے اجلاس میں بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر ایوان سے واک آؤ ٹ کیا ، واک آؤ ٹ سے قبل اسپیکر اسد قیصر نے مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ خود اسپیکر رہے ہیں ، رولز جانتے ہیں ، آج قانون کے مطابق صدر کے علاوہ کوئی اور بات نہیں کرسکتا ۔

The post قائد اعظم انصاف اور عدل والا پاکستان چاہتے تھے، صدرِ مملکت عارف علوی appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں