245

روس کا تیل کے شعبے میں سعودی عرب کے ساتھ طویل المیعاد تعاون کا اعلان

روس کے وزارت توانائی نے تیل کے شعبے میں سعودی عرب کے ساتھ طویل المیعاد تعاون کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق روس کے توانائی کے وزیر الیگزینڈر نوواک اور ان کے سعودی ہم منصب خالد الفالح نے اوپیک تنظیم کے ارکان اور اُس سے خارج تیل پیدا کرنے والے ممالک کے درمیان طویل المیعاد تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی وزارت نے بتایا کہ دونوں مالک کے وزراء نے ہفتے کے روز ماسکو میں ہونے والی ملاقات کے دوران توانائی کے میدان اور توانائی کی عالمی منڈی میں خصوصی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزارت کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ ماہ روسی دارالحکومت میں ہونے والے توانائی کے بین الاقوامی سیمینار میں سعودی وزیر توانائی خالد الفالح کی شرکت متوقع ہے۔

The post روس کا تیل کے شعبے میں سعودی عرب کے ساتھ طویل المیعاد تعاون کا اعلان appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں