225

سمندری طوفان مینگ ہٹ نے ہانگ کانگ کا رخ کر لیا

ہانگ کانگ :سمندری طوفان مینگ ہٹ فلپائن میں تباہی مچانےکے بعد ہانگ کانگ پہنچ گیا، ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں سال کا سب سے طاقت ور طوفان منگ کھٹ فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد ہانگ کانگ پہنچ گیا۔جس کے باعث ہانگ کانگ میں زبردست بارشیں ہو رہی ہیں۔جبکہ 165 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

 طوفانی ہواؤں سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، تناور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

 ہانگ کانگ انتظامیہ نے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔ ساحل سمندر پر شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ شہر کے تمام بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

طوفان کے باعث 550 پروازیں منسوخ اور 200 تاخیر کا شکار ہیں اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی مکمل طور پر بند ہے۔

منگ ہٹ نامی طوفان کے باعث فلپائن میں اب تک 28 افراد لقمہ اجل اور درجنوں لاپتہ ہیں۔

The post سمندری طوفان مینگ ہٹ نے ہانگ کانگ کا رخ کر لیا appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں