202

ایم کیو ایم کے وفد نے وزیرِ اعظم کے سامنے سیاسی دفاتر کھولنے کا مطالبہ رکھ دیا

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کا وفد وزیرِ اعظم سے اسٹیٹ گیسٹ ہاوٴس میں ملاقات کر رہا ہے، وفد نے متعدد مطالبات کے ساتھ ساتھ وزیرِ اعظم عمران خان کے سامنے سیاسی دفاتر کھولنے کا بھی مطالبہ رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کا وفد جس میں خالد مقبول، کنور نوید، نسرین جلیل، عامر خان، فروغ نسیم اور دیگر اراکین شامل ہیں، اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں وزیرِ اعظم کے ساتھ ملاقات کر رہا ہے۔

ملاقات میں ایم کیو ایم تحریکِ انصاف ورکنگ ریلیشن شپ پر بات چیت کی گئی، کراچی میں ضمنی انتخابات سمیت کراچی، حیدر آباد ترقیاتی پیکیج پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کے تعاون سے حیدر آباد یونی ورسٹی کے قیام سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی اور اتحادیوں میں تحریری معاہدے پر عمل در آمد سے متعلق بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم وفد نے وزیرِ اعظم کو لاپتا کارکنوں کی فہرست بھی پیش کی۔

The post ایم کیو ایم کے وفد نے وزیرِ اعظم کے سامنے سیاسی دفاتر کھولنے کا مطالبہ رکھ دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں