201

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج 1 روزہ دورے پر کابل روانہ ہوں گے

اسلام آباد : وزیر خارجہ آج ایک روزہ دورے پر کابل پر جائیں گے جہاں افغان وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر پاکستانی اور افغان حکام کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہوں گے، وزیر خارجہ کی حیثیت سے شاہ محمود قریشی کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاں افغان وزارت خارجہ کے دفتر میں پاکستانی اور افغان حکام کے مابین مذاکرات ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران دو طرفہ تجارتی امور اور دونوں ممالک کے ایکشن پلان برائے امن پر بھی بات کی جائے گی جبکہ مذاکرات کے دوران جلال آباد قونصل خانے کو بند کرنے کا معاملے پر بھی گفتگو ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ دورہ کابل میں افغان صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے انہیں دورے کی دعوت بھی دی جائے گی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے افغانستان کو پھر امن کی پیشکش کی جائے گی۔ افغان مسئلے کا مذکرات کے ذریعے حل تلاش کرنے پر زور دیا جائے گا۔

The post وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج 1 روزہ دورے پر کابل روانہ ہوں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں