237

مودی سرکار کے راج میں لاقانونیت کی انتہا , پولیس اہلکار کے بیٹے کا لڑکی پر تشدد

مودی سرکار کے راج میں لاقانونیت انتہا کو پہنچنے لگی بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک پولیس اہلکار کے بیٹے نے دادا گیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نجی دفتر میں ایک لڑکی کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا لڑکی ہاتھ جوڑتی رہی رحم کی بھیک مانگتی رہی مگر اس ظالم نے ایک نہیں سنی ۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس ایکشن میں آئی جس نے ملزم کو گرفتار کر لیا،بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس آفیسر اشوک سنگھ تومار کے بیٹے ملزم روہیت تومار نے لڑکی کے بال پکڑے، اسے تھپڑ مارے، لاتیں ماریں، زمین پر پٹخا، بُرا بھلا کہا، اس دوران ملزم کا دوست اس تمام واقعے کی ویڈیو بناتا رہا۔

نئی دہلی،

The post مودی سرکار کے راج میں لاقانونیت کی انتہا , پولیس اہلکار کے بیٹے کا لڑکی پر تشدد appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں