246

صدر ٹرمپ جھوٹوں کے شہنشاہ نکلے

صدر ٹرمپ  جھوٹوں  کے  شہنشاہ نکلےامریکی  اخبار نے  دعویٰ کیا  ہے کہ  امریکی  صدر  ڈونلڈ  ٹرمپ نے  اپنی صدارت کے 601 دنوں میں  5 ہزار جھوٹ بولے ۔

امریکی اخبار کی جانب سے  یہ  دعویٰ کیا  گیا ہے کہ  صحافیوں کے  ساتھ دورانِ پرواز 120 منٹ کی ملاقات میں  125 جھوٹ بولے ۔امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ  2 دن  قبل  ریلی کے دوران صدر ٹرمپ نے 74 جھوٹ بولے ۔

تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدارتی محل آئے ٹرمپ کو 601 روز ہوگئے جس کے دوران انہوں نے 5 ہزار سے زائد ایسے جھوٹ بولے جن کا اعلان یا ذکر وہ میڈیا پر کر چکے تھے، اوسطا ٹرمپ نے گزشتہ 9 روز میں اور حلف اٹھانے کے بعد سے دن میں 32 بار جھوٹ بولا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے عہدے کا حلف اٹھانے کے ابتدائی 100 ایام میں یومیہ 4.9 فیصد جھوٹ بولا، علاوہ ازیں ٹرمپ اپنے ٹویٹ اور سنگین نوعیت کے بیانات سے بھی انکاری ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ نے امریکی انتخابات میں روس کی مداخلت کا اعتراف کیا مگر جب اُن کی روسی صدر سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے یوٹرن لیا اور تمام باتوں سے صارف انکار کیا۔

The post صدر ٹرمپ جھوٹوں کے شہنشاہ نکلے appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں