228

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ، شہید کشمیریوں کی تعداد 13 ہو گئی

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید کشمیریوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے ۔

بھارتی میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر مین بھارتی فوج کی ریاستی دہشت جاری ہے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران 3 کشمیری شہید کر دیئے جس کے بعد شہیدوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے ۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے انسانیت کی تمام حدیں پار کرلیں، جہاں ایک جاں بحق کشمیری کی لاش کو زنجیر سے باندھ کر گھسیٹا گیا اور لاش کی بے حرمتی کی گئی جس کی تصوریر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں بھارتی فوج کے اس انسانیت سوز سلوک کو واضح دیکھا جاسکتا ہے یہ تصویر نے بھارتی فوج  کا  اصل  چہرہ  سامنے لے  آئی ہے۔

The post بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ، شہید کشمیریوں کی تعداد 13 ہو گئی appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں