208

کیرولائنا : سمندری طوفان فلورینس کی پیش قدمی 

سمندری طوفان فلورینس کی پیش قدمی امریکی ریاست  کیرولائنا میں  بارشیں شروع ہو گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق کیرولائنا میں تیزہواؤں  کی  رفتار 165 کلو میٹر فی  گھنٹہ  ہے ،5ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کی جاچکی ہے۔

نارتھ کیرولائنا میں سمندر میں لہریں بلند ہوگئیں،پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا، متاثرہ علاقوں میں 13 سو سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

طوفان کے باعث سمندر میں طغیانی ہے،بلند لہروں کے باعث پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے، تیز ہواؤں کے باعث ایک لاکھ سے زائد گھروں اور دفاتر کی بجلی منقطع ہوگئی ہے۔

دونوں کیرولائنا اور ورجینیا سے 10لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے احکامات دیئے گئے ہیں،حکام نے خبردار کیا ہے کہ طوفان کے باعث ہلاکتیں بھی ہوسکتی ہیں، اس وقت طوفان جنوبی کیرولائنا کے مائرٹل بیچ کے مشرق میں ہے،ہواؤں کی رفتار 165 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

طوفانی ہواؤں اور سمندری پانی ساحلی علاقوں میں داخل ہونے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں، سمندری طوفان آج کسی وقت پوری قوت سے شمالی اور جنوبی کیرولائنا سے ٹکرائے گا۔

طوفان کی وجہ سے شمالی کیرولائنا ، جنوبی کیرولائنا، جارجیا، میری لینڈ اور ورجینیا میں پہلے ہی ہنگامی حالت نافذ کی جاچکی ہے۔

The post کیرولائنا : سمندری طوفان فلورینس کی پیش قدمی  appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں