236

سوچی کا اعتراف : روہنگیا مسلمانوں کا معاملہ بہتر طریقے سے نمٹایا جاسکتا تھا

ویت نام میں ورلڈ اکناک فورم میں شریک آنگ سان سوچی نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی حکومت روہنگیا مسلمانوں کا معاملہ اور بھی بہتر طریقے سے نمٹا سکتی تھی۔

دوسری جانب وہ اپنی فوج کا دفاع کرتی نظر آئیں کہا کہ رخائن میں تمام گروپوں کو تحافظ فراہم کیا جانا چاہیئے تھا اور قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیئے۔

خیال رہے کہ میانمار فوج کے کریک ڈاؤن کے باعث 7 لاکھ روہنگیا مسلمان نقل مکانی پر مجبور ہوگئے تھے ۔ اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کا ذمہ دار میانمار کی فوج کوٹھرایا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے دو صحافیوں کی سزاؤں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ انھیں ملکی راز کو افشاں کرنے کے قانون کے تحت سزا دی گئی ۔

The post سوچی کا اعتراف : روہنگیا مسلمانوں کا معاملہ بہتر طریقے سے نمٹایا جاسکتا تھا appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں