193

سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت، رجسٹریشن کی تاریخ میں دو دن کی توسیع

overseas pakistanis

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سمندر پار پاکستانیوں دی جانے والی ووٹ کی سہولت کیلئے رجسٹریشن کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کے بعد الیکشن کمیشن نے رجسٹریشن کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کردی، بیرون ملک مقیم پاکستانی سترہ ستمبرصبح نو بجے تک رجسٹریشن کروا کر چودہ اکتوبر کےضمنی انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے۔

سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت،الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق رجسٹریشن میں توسیع17ستمبرصبح نو بجے تک رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل رجسٹریشن کی آخری تاریخ15ستمبر مقرر کی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کامقصد زیادہ سے زیادہ تارکین وطن کی رجسٹریشن ہے تاکہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔

ملک کے37حلقوں میں14اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں صرف رجسٹرڈ ووٹرز ہی ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔

The post سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت، رجسٹریشن کی تاریخ میں دو دن کی توسیع appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں