326

ہارون آباد: بیگم کلثوم نواز کی وفات ایک دکھی کر دینے والی کیفیت ہے ۔میاں عالم دادلالیکا ایم این اے

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء میاں عالم داد لالیکا ایم این اے نے مسلم لیگ ن کے رہنماء ملک قمر اعوان کے ہمراہ الیکٹرانک اینڈ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے آفس ہارون آباد میں خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ پیرول پر میاں محمد نواز شریف کی رہائی ان کا قانونی حق ہے اور میاں محمد نواز شریف کی فیملی اور پورے پاکستان کے لیے بیگم کلثوم نواز کی وفات ایک دکھی کر دینے والی کیفیت ہے بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لیے خدمت مثالی اور ناقابل فراموش ہیں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے غم میں ہر فرد برابر کا شریک اور غمزدہ ہے بلدیاتی ادارے کے خاتمہ کی باتیں غیر جمہوری طرز عمل ہے کیونکہ عوام کے مینڈیٹ سے منتخب موجودہ بلدیاتی نظام کو اپنی مدت پوری کرنے کا جمہوری اور قانونی حق حاصل موجودہ بلدیاتی نظام کے خاتمہ کی بجائے اسے فعال اور متحرک بنایا جائے مسلم لیگ (ن) بلدیاتی نظام کے خاتمہ کی ہرکوشش کے خلاف جمہوری اور قانونی جدوجہد کرے گی اپوزیشن کا کردار موثر انداز سے نبھائیں گے اور عوام کے ووٹ کی پرچی کا حق ایوان میں ادا کریں گے مسلم لیگ (ن) نے بلدیاتی حوالہ سے کسی کو بھی مہم چلانے کی نہ اجازت دی ہے اور نہ ہی کوئی حمایت کی ہے اگر کسی علاقہ میں کوئی فرد اس حوالہ سے کوشش کر رہا ہے تو وہ ذاتی حیثیت میں ایسا کر رہا ہوگا ہماری جماعت بلدیاتی نظام کی مدت پوری کرنے کے حق میں ہے اگر حکمران جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو بلدیاتی اداروں کو بھی ان کا مینڈیٹ پورا کرنے دیں گے کیونکہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسری ہیں مقامی سطح ہارون آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے میڈیا کے ساتھ نارواسلوک کیا ہے تو اس کی مذمت کرتے ہیں کیونکہ میڈیا عوام کی آواز ہے اور ریاست کا چوتھا ستون ہے اس بارے میں میڈیا نمائندگان سے مقامی رہنماؤں کو صورت حال خوش گوار بنانے کے لیے قدم اٹھانے چاہئیں ۔محمد احمد یاسر نمائندہ فورٹ نیوز ہارون آباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں