194

لندن: بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ

لندن: بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ کی تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔ نماز جنازہ لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول کلثوم نواز کی نماز جنازہ ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی جارہی ہے۔

شریف خاندان اور مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی آمد جاری ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام بھی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔

لندن میں اس وقت میت کے ساتھ مرحومہ کے بیٹے حسن اور حسین نواز بھی موجود ہیں۔ یہ دونوں والدہ کا آخری دیدار لندن میں ہی کریں گے اور تدفین کے لیے پاکستان نہیں آئیں گے۔

خیال رہے کہ سابق خاتون اول  بیگم کلثوم نواز طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔ اس موقع پر نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کو  پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔

سابق خاتون اول کا جسد خاکی وطن لانے کے لیے نواز شریف کے بھائی شہباز شریف لندن پہنچے ہیں۔

بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کیے جانے کے بعد شہباز شریف ان کا جسد خاکی لے کر وطن واپس پہنچیں گے۔

سابق خاتون اول کی تدفین لاہور میں واقع ان کی رہائش گاہ جاتی امرا میں ہی کی جائے گی۔

The post لندن: بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں