184

5 ارب سود ادا کرنے والا ملک 300 ارب کی سرکاری اراضی پر مشتمل ہے: وزیر اعظم

funds for dams

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 90 فیصد سرکاری زمین پر سرکاری رہائش گاہیں ہیں، ایسا ملک جسے ہر روز 5 بلین سود ادا کرنا ہو وہ ڈیڈ کپیٹل پر بیٹھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ، پنجاب اور وفاق میں 90 فیصد سرکاری زمین پر سرکاری رہائش گاہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 34 ہزار 459 کنال دیہی اور 17 ہزار 35 کنال شہری زمین ہے، صرف شہروں میں عمارتوں سمیت ان کی کل قیمت 300 ارب سے زائد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ملک جسے ہر روز 5 ارب سود ادا کرنا ہو وہ ڈیڈ کپیٹل پر بیٹھا ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے حکومت میں آتے ہی خود اور اپنے حکام کو سادگی اختیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وزیر اعظم خود بھی وسیع و عریض وزیر اعظم ہاؤس میں رہنے کے بجائے اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں ہی مقیم ہیں۔ دوسری طرف سندھ کا گورنر ہاؤس بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

The post 5 ارب سود ادا کرنے والا ملک 300 ارب کی سرکاری اراضی پر مشتمل ہے: وزیر اعظم appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں