263

کوٹ چھٹہ: نادرا سینٹر کوٹ چھٹہ کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا، 13 سالہ شہری کو شناختی کارڈ جاری کردیا گیا

کوٹ چھٹہ: نادرا سینٹر کوٹ چھٹہ کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا، 13 سالہ شہری کو شناختی کارڈ جاری کردیا گیا، مستقبل دائو پر لگ گیا، درستگی کے لئے نادرا اہلکاروں نے 10 ہزار فیس طلب کر لی، محمد سلیمان۔
بستی مراد خان ناگری کے رہائشی محمد سلیمان ولد سلطان احمد اپنا شناختی کارڈ بنوانے گیا تو نادرا سینٹر کوٹ چھٹہ نے 1-6-2005 تاریخ پیدائش تھی 09-8-2018 کا شناختی کارڈ جاری کردیا گیا ہے محمد سلیمان کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ کی درستگی کے لئے نادرا سینٹر کے چکر لگالگا کر تھک ہار چکا ہوں، نادرا اہلکاروں نے درستگی کے لئے 10 ہزار روپے طلب کر لیئے اس سلسلے میں جب انچارج نادرا سینٹر کوٹ چھٹہ کامران سلیم سے موقف لیا گیا تو اس کاکہنا تھا کہ میں میڈیا کو مئوقف دینے کا پابند نہیں ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں