210

وزیراعظم 50 لاکھ مکانات کے تعمیرکی خود نگرانی کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم 50 لاکھ مکانات کے تعمیر کی خود نگرانی کریں گے، عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت بے گھر افراد کو گھروں کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں 50 لاکھ مکانات کی تعمیر کے طریقہ کار اور اقدامات پر غور کیا گیا جبکہ ہاؤسنگ سیکٹر کی طلب اور کمی سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم 50لاکھ مکانات کے تعمیر کی خود نگرانی کریں گے اور کمیٹی آئندہ 2 ہفتے میں سفارشات پیش کرے۔

اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے کہا گھروں کی تعمیرپی ٹی آئی حکومت کااہم ایجنڈاہے، حکومت بے گھر افراد کو گھروں کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بےگھرافرادکی رہائش کا مسئلہ حل ہوگا بلکہ روزگاربڑھےگا، 50لاکھ گھر منصوبے سے ہاؤسنگ سیکٹر اور منسلک صنعتوں کو ترقی ملے گی۔

انھوں نے کہا کہ سرکاری عمارتوں، املاک کی زمین سے خاطر خواہ وسائل اکٹھے کرسکتے ہیں، کمیٹی آئندہ 2 ہفتے میں سفارشات پیش کرے۔

The post وزیراعظم 50 لاکھ مکانات کے تعمیرکی خود نگرانی کریں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں