216

امریکہ نے تجارت کے بارے میں کوئی نیا اقدام کیاتوبھرپورجواب دینگے، چین

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے تجارت کے بارے میں کوئی نیا اقدام کیاتو وہ اس کا بھرپور جواب دے گا۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ کا نے معمول کی بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ کہ اگر امریکہ چین کے خلاف محصولات کے نئے اقدامات کررہا ہے تو چین کےلئے اپنے جائز حقوق کےتحفظ کےلئے جوابی اقدامات کرنا ناگزیر ہوں گے۔

خیال رہے کہ ان کا یہ بیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس دھمکی کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ امریکہ کو چین کی تمام درآمدات پر محصولات لگانے کے لئے تیار ہیں۔

    مزید پڑھیے : امریکی صدر کی دھمکی : امریکہ اور چین کےتجارتی تعلقات مزید کشیدہ

The post امریکہ نے تجارت کے بارے میں کوئی نیا اقدام کیاتوبھرپورجواب دینگے، چین appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں