219

امریکی صدر کی دھمکی : امریکہ اور چین کےتجارتی تعلقات مزید کشیدہ

امریکی صدر کی دھمکی سے امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ نے چین سے درآمد کی جانے والی تمام اشیاء پر مزید محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی ہے جس نے بیجنگ کے ساتھ پہلے سے کشیدہ تجارتی تعلقات کو مزید پیچیدہ کردیاہے۔

شمالی ڈکوٹاکے علاقے فارگومیں ہمسفرصحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے صدرٹرمپ نے کہاکہ امریکہ پہلے ہی چینی مصنوعات پرپچاس ارب ڈالر کی محصولات عائد کرچکا ہے اور267ارب ڈالر مزید ٹیکس عائد کئے جاسکتے ہیں۔

ادھر چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہاکہ اگر امریکہ نے اس کے خلاف کسی بھی قسم کے نئے ٹیرف عائد کئے تو چین ضروری جوابی اقدامات کرے گا۔

The post امریکی صدر کی دھمکی : امریکہ اور چین کےتجارتی تعلقات مزید کشیدہ appeared first on Newsone Urdu.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں