186

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت جاری ہے۔ اجلاس میں کابینہ کو ملک سے لوٹی گئی رقم باہر سے واپس لانے پر بریفنگ دی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم آفس میں جاری ہے۔

اجلاس میں کابینہ کو بیرون ملک سے لوٹی گئی رقم واپس لانے پر بریفنگ دی جائے گی۔ بریفنگ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر دیں گے۔

شہزاد اکبر رقم کی واپسی سے متعلق ٹاسک فورس کی رپورٹ بھی پیش کریں گے۔

اجلاس میں پاکستان اور چین میں شعبہ تعلیم میں تعاون کے لیے معاہدے کی منظوری دی جائے گی جبکہ قائم مقام چیئرمین پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی تقرری کی بھی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کی نجکاری، سی پیک اور توانائی کمیٹیاں تشکیل دی تھیں۔

توانائی کمیٹی میں وزرائے خزانہ، منصوبہ، ریلوے، مشیر تجارت و ٹیکسٹائل اور صنعت و پیداوار شامل ہوں گے جبکہ سیکریٹری کابینہ ڈویژن بھی توانائی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

7 رکنی کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین وزیر خزانہ اسد عمر ہوں گے جبکہ سی پیک کمیٹی میں وزرائے خارجہ، قانون، خزانہ، پیٹرولیم، ریلوے، وزیر مملکت داخلہ، مشیر تجارت، صنعت و سرمایہ کاری شامل ہوں گے۔

The post وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں