261

فورٹ عباس :فورٹ عباس میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے ڈیلی ویجز ملازمین کا احتجاج۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان ڈیلی ویجز ملازمین کا معاشی قتل بند کروائیں اور ڈیلی ویجز ملازمین کو نکالنے کی بجائے مستقل کیا جائے ۔ملازمین محکمہ صحت

فورٹ عباس سے محمد طارق نمائندہ چولستان نیوز:::::::: فورٹ عباس میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے ڈیلی ویجز ملازمین کا احتجاج۔زمین نے احتجاجی ریلی ہسپتال سے ہائی وے روڈ تک نکالی ۔ احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ڈیلی ویجز ملازمین کا معاشی قتل بند کروائیں اور ڈیلی ویجز ملازمین کو نکالنے کی بجائے مستقل کیا جائے ۔شرکا ء ریلی نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔جن پر مختلف نعرے درج تھے ۔ مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔محکمہ صحت کے ملازمین کا معاشی قتل بند کیا جائے۔اور ہمیں خود کشیاں کرنے پر مجبور نہ کیا جائے ۔ ہمارا روز گار مت چھینا جائے ۔احتجاجی ملازمین نے ہسپتال سے ہائی وے روڈ تک پر امن احتجاجی ریلی نکالی۔احتجاجی ملازمین میں ڈیٹا انٹری آپریٹر، ڈسپنسر ، خاکروب، سیکیورٹی گارڈ اور دیگر شامل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں