292

فورٹ عباس :فورٹ عباس میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے ڈیلی ویجز ملازمین کا احتجاج۔ ملازمین نے پر امن احتجاجی ریلی ہسپتال سے ہائی وے ہارون آباد روڈ تک نکالی ۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان ڈیلی ویجز ملازمین کا معاشی قتل بند کروائیں اور ڈیلی ویجز ملازمین کو نکالنے کی بجائے مستقل کیا جائے ۔

فورٹ عباس(فہیم عدنان نمائندہ فورٹ نیوز ) فورٹ عباس میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے ڈیلی ویجز ملازمین کا احتجاج۔زمین نے احتجاجی ریلی ہسپتال سے ہائی وے روڈ تک نکالی ۔ احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ڈیلی ویجز ملازمین کا معاشی قتل بند کروائیں اور ڈیلی ویجز ملازمین کو نکالنے کی بجائے مستقل کیا جائے ۔شرکا ء ریلی نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔جن پر مختلف نعرے درج تھے ۔ مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔محکمہ صحت کے ملازمین کا معاشی قتل بند کیا جائے۔اور ہمیں خود کشیاں کرنے پر مجبور نہ کیا جائے ۔ ہمارا روز گار مت چھینا جائے ۔احتجاجی ملازمین نے ہسپتال سے ہائی وے روڈ تک پر امن احتجاجی ریلی نکالی۔احتجاجی ملازمین میں ڈیٹا انٹری آپریٹر، ڈسپنسر ، خاکروب، سیکیورٹی گارڈ اور دیگر شامل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں