223

وزیراعظم عمران خان نے نجکاری، سی پیک اور توانائی کمیٹیاں تشکیل دے دیں

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کی نجکاری، سی پیک اور توانائی کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نےکابینہ کی نجکاری،سی  پیک، توانائی کمیٹیاں تشکیل دیں، توانائی کے لیے کابینہ کی 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، کمیٹی کے چیئرمین وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان ہوں گے۔

توانائی کمیٹی

وزیراطلاعات کا کہنا تھا ارکان میں وزرائے، خزانہ، منصوبہ، ریلوے ، وز مشیر تجارت وٹیکسٹائل اور صنعت و پیداوار بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے جبکہ
سیکریٹری کابینہ ڈویژن بھی توانائی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

کمیٹی برائے نجکاری

فوادچوہدری نے کہا وزیراعظم نے7 رکنی کابینہ کمیٹی برائے نجکاری بھی تشکیل دی، نجکاری کمیٹی کےچیئرمین وزیرخزانہ اسدعمرہوں گے، کمیٹی میں
مشیرتجارت وٹیکسٹائل،صنعت وپیداواربھی کمیٹی میں شامل ہوں گے اور وزرائے قانون، منصوبہ بندی نجکاری کمیٹی کے ممبرہون گے جبکہ وزیراعظم کے مشیر ادارہ جاتی اصلاحات اور کفایت شعاری کمیٹی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے سی پیک کے حوالے سے بھی کمیٹی تشکیل دی ہے ، سی پیک کمیٹی کے ارکان کی تعداد 9 ہے اور وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار چیئرمین ہوں گے۔

سی پیک کمیٹی

وزیراطلاعات نے کہا سی پیک کمیٹی میں وزرائےخارجہ،قانون،خزانہ،پیٹرولیم،ریلوے ، وزیر مملکت داخلہ، مشیر تجارت، صنعت وسرمایہ کاری شامل ہوں گے جبکہ سیکرٹری کابینہ ڈویژن بھی کابینہ کمیٹی سی پیک کے ممبر مقرر کردیئے گئے ہیں، کابینہ نے تینوں کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
آج اپوزیشن نےاپناکرداراداکیاہے،وزیراطلاعات فوادچوہدری

ان کا مزید کہنا تھا کہ تینوں امیدواروں کے درمیان اچھا مقابلہ چل رہاہے، ہم نے فاٹا کے انضمام کی طرف قدم اٹھایا، عارف علوی کی پارٹی نظریےسےکمٹمنٹ شک وشبہات سے بالاترہے۔

فوادچوہدری نے کہا شدت پسندوں کے سامنے نہیں جھکیں گ اور اقلیتوں کےحقوق کی حفاظت کریں گے، ہرمسلمان کافرض ہےکہ وہ اقلیتوں کےحقوق کی حفاظت کرے۔

The post وزیراعظم عمران خان نے نجکاری، سی پیک اور توانائی کمیٹیاں تشکیل دے دیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں