262

فورٹ عباس :3ونگ جفاکش ڈیزرٹ رینجر فورٹ عباس نے کرنل محمد علی کی سربراہی میں رینجرزہیڈ کواٹر ا،رینجرز پبلک سکول اور مختلف او پی ڈیز میں وزیراعظم عمران خاں کے گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت پودے لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ۔

فورٹ عباس (فہیم عدنان ، نمائندہ فورٹ نیوز ) 3ونگ جفاکش ڈیزرٹ رینجر فورٹ عباس نےوزیراعظم عمران خاں کے گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کا آغاز کر دیا گیا۔اس حوالے سے ونگ کمانڈر 3ونگ جفاکش ڈیزرٹ رینجرز کرنل محمد علی کی سربراہی میں رینجرزہیڈ کواٹر اور رینجرز پبلک سکول میں پودے لگا کر اس مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ رینجرز کے آٓفیسرز اور جوانوںکو آگاہی دی گئی کہ درخت لگاناصدقہ جاریہ ہے ۔ہر شخص شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور عوام الناس کو بھی آگاہی دی جائے تاکہ پاکستان جیسے خوبصورت ملک کو مزید صاف ستھرا اور سرسبز بنایا جائے، جبکہ اس موقع پر رینجرز کے آفیسران ورضاکاروں نے اپنے ہاتھوں سے پودے لگائیں بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ونگ کمانڈر 3ونگ جفاکش ڈیزرٹ رینجرز کرنل محمد علی نے کہا انشااللہ ہمارا ٹارگٹ2000ہزار پودے لگائیں ہے۔ جس میں باڈر ایرایا بھی شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں