211

ُپاکستان کے لیے شجرکاری مہم آج چلائی جائے گی

Pakistan

اسلام آباد: پاکستان کے لیے شجرکاری کے موضوع پر ایک روزہ شجرکاری مہم آج چلائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیے شجرکاری مہم آج چلائی جائے گی، توقع ہے کہ وزیراعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک پودا لگا کر مہم کا افتتاح کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی دس ارب درخت لگانے کی سونامی مہم 2018 کے تحت تقریباََ 15 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

شجر کاری مہم کے دوران ملک بھر کے ایک سو نوے مراکز میں لوگوں کو مفت پودے دیے جائیں گے، اس مہم کا مقصد درخت لگانے کے لیے عوام، تنظیموں، کاروباری اور صنعتی اداروں اور سول سوسائٹی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے بھی وزارت خاجہ میں پودا لگا کرشجرکاری مہم کا افتتاح کیا تھا اور حکومت نے 10 ارب پودے لگانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

پاک فوج مون سون کے دوران ایک کروڑ پودے لگائے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

واضح رہے کہ سرسبز پاکستان پروگرام کے تحت ملک بھر میں مون سون کی شجرکاری مہم جاری ہے، اس سال مو ن سون کے دوران قومی سطح پر چار کروڑ 71 لاکھ 40 ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

The post ُپاکستان کے لیے شجرکاری مہم آج چلائی جائے گی appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں