205

ہارون آباد۔ نواحی قصبہ فقیروالی کی غلہ منڈی میں 80 کلو گرام گندم کی بوری اٹھا کر بھاگنے کا مقابلہ

ہارون آباد۔ محمد احمد یاسر سے، ہارون آباد کے نواحی قصبہ فقیروالی کی غلہ منڈی میں دوڑ جواناں دی کے نام سے پلے داروں میں 80 کلو گرام گندم کی بوری اٹھا کر بھاگنے کا مقابلہ. 1 منٹ اور 19 سیکنڈ میں مقرر فاصلہ طے کر کے محمد ریحان نے میدان مار لیا.ہارون آباد کے نواحی قصبہ فقیروالی غلہ منڈی میں انجمن آڑھتیان اور انجمن پلیدران نے دوڑ جواناں دی کے نام سے مقابلے کا اہتمام کیا گیا مقابلہ دیکھنے کے لئے علاقہ بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی 9 کھلاڑیوں نے وزن اٹھا کر دوڑنے کے کھیل میں حصہ لیا اور 80 کلو گرام گندم کی بوری اٹھا کر پوری غلہ منڈی کا چکر لگایا محمد ریحان نے سب سے کم ٹائم 1 منٹ اور 19سیکنڈ میں مقرر فاصلے تک 80 کلو وزن اٹھا کر پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ محمد رضوان نے 1 منٹ 22 سیکنڈ کا ٹائم لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی. غلہ منڈی فقیروالی کے صدر چوہدری افتخار پہلوان اور چوہدری اکبر نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں اور کہا کہ اس طرح کے صحت مندانہ مقابلوں سے مزدوروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور انہیں بھی تفریح میسر آتی ہے. یہ ان کا حوصلہ ہے کہ یہ اتنا وزن اٹھا کر دوڑے ۔ جبکہ عام انسان تو اتنا وزن اٹھانے کا سوچ بھی نہیں سکتا. انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہر سال اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد کروائیں گے جس میں دور دور سے کھلاڑی شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں