213

فورٹ عباس:ڈی جی رینجرز کی ہدایات پر پنجاب رینجرز 3 ونگ جفاکش کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد،دور افتادہ علاقہ کے عوام کے لئے رینجرز کے ڈاکٹروں نے 350 سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور فری ادویات کی

فورٹ عباس(فہیم عدنان)ڈی جی رینجرز کی ہدایات پر پنجاب رینجرز 3 ونگ جفاکش کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد،دور افتادہ علاقہ کے عوام کے لئے رینجرز کے ڈاکٹروں نے 350 سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور فری ادویات کی تقسیم جبکہ بچوں میں رینجرز کی جانب سے کھلونے ،کاپیاں ،پنسل د ویگر تحائف بھی تقسیم کئے گئے ،علاقہ کی عوام نے رینجرزکے اس اقدام کو خوب سراہا،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب رینجرز جنرل اظہر نوید حیات کی ہدایات پنجاب رینجرز 3 ونگ جفاکش کے ونگ کمانڈر کرنل محمد علی کی زیر نگرانی فورٹ عباس کے سرحدی علاقہ چک نمبر240 ایچ ایل ولہر بنگلہ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں علاقہ بھر سے متعدد خواتین،بچوں ،بوڑھوں کا چیک اپ کیا گیا ۔جبکہ ادویات بھی فری فراہم کی گئی۔ رینجرزکے تجربہ کار ڈاکٹروں کی ٹیم کے علاوہ محکمہ صحت کے فزیشن ،سرجن، آئی سپیشلسٹ سمیت گائنی ڈاکٹر ز نے 350 کے قریب مریضوں کا چیک اپ کیا۔ ونک کمانڈر کی نمائندگی کر تے ہوئے سپر یڈنٹ محمد اسلم نے میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیااس موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے سپریم کمانڈر ڈی جی رینجرز کی ہدایات پر میڈیکل کیمپ لگائے جاتے ہیں اور یہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری وساری ہے۔ ہر ماہ مختلف پسماندہ علاقہ جات میں کیمپ لگایا جاتا ہے۔ جس سے سینکڑوں مریض مستفید ہو تے ہیں رینجرز جو کہ سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے۔ اور آج کا میڈیکل کیمپ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں