414

فورٹ پریس کلب کا فوری ایکشن۔۔۔۔حیران کن انکشافات

فورٹ پریس کلب کا فوری ایکشن۔۔۔۔حیران کن انکشافات
محمکہ لائیو سٹاک کی غفلت،لاپرواہی یا ملی بھگت سے قصابوں نے شیہریوں کو مادہ حاملہ جانوروں کا گوشت کھلا دیا۔
آج سلاٹر ہاوس ڈگی محلہ میں انسانیت کے دشمن قصابوں نے 2 مادہ (بکریوں) حاملہ جانور زبح کر ڈالی اور دیدہ دلیری کے ساتھ مردہ بچے وہی سلاٹر ہاوس میں چھوڑ دیے
ایک طرف آج جہاں محمکہ صحت نے” صحت میلہ” سجایا تو دوسری طرف قصابوں نے فورٹ عباس کی بھولی بھالی عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کیا۔
واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے مادہ جانور ذبح کرنے پر مکمل پابندی ہے۔۔۔۔۔ اس حوالے سے محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ ٹس سے مس نہ ہوا۔۔۔۔اور قصابوں کے جانور چیک کرنے تو درکنار میڈیا کے سامنے بھی ٹال مٹول کرتے رہے ۔ہوشیار رہیں کیونکہ کوی دیکھے نہ دیکھے فورٹ پریس کلب کی انکھ تو ضرور دیکھے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں