487

فقیروالی: گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول123سکس آر فقیروالی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنانے کے لیے موگ ایکسرسائزکی گئی

فقیروالی(کاشف اسرارچوہدری سے ) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول123سکس آر فقیروالی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنانے کے لیے موگ ایکسرسائزکی گئی .ڈی پی او بہاولنگرکی ہدائیت پرملکی حالات کے پیش نظردہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول123سکس آر فقیروالی میں موگ ایکسرسائز کی گئی سائرن بجتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس میں ایس ایچ اوتھانہ فقیروالی محمدافضل کھوکھر نے پولیس نفری کےہمراہ سکول کے بچوں کو ڈیمو پیش کر کے دکھایا اور بچوں سے بھی موگ ایکسرسائز کا تجربہ کروایا اور ساتھ بچوں کو بتایا کہ دہشت گردوں سے کیسے سامنا کرنا تحفظ اور چھپنے کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا اور یہ بھی بتایا کہ اس وقت ڈرنا نہیں شور نہیں مچانا پرنسپل اور دیگر اساتذہ نے بھی موگ ایکسرسائز میں شرکت کی.ایس ایچ او تھانہ فقیروالی محمدافضل کھوکھرنے طالب علموں سے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی مشکوک آدمی نظر آئے تو مقامی پولیس تھانہ میں اطلاع دیں ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں