492

بہاولپور:پولیس چوکی لاری اڈا کی حدود میں ببلی اور چاہت خواجہ سراؤں کی فحاشی ، بلیک میلنگ اور نو سر بازی عروج پر

بہاولپور( یاسرآکاش چوہدری )پولیس چوکی لاری اڈا کی حدود میں ببلی اور چاہت خواجہ سراؤں کی فحاشی ، بلیک میلنگ اور نو سر بازی عروج پر ، آئے روز عیاش مکڑوں کو پھنساکر ان کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ، پولیس اور اہلِ علاقہ تنگ ۔ آر پی او بہاولپور اور ڈی پی او بہاولپور سے فوری نوٹس کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق پولیس چوکی لاری اڈا بہاولپورکی حدود میں ببلی اور چاہت خواجہ سراؤں نے ات مچا دی ۔ لاری اڈہ اور اردگر د سے اپنی اداؤں کے جلوے دکھا کر عیاش مکڑوں جن میں ، سرکاری ملازم سمیت دیگر افراد کو پھنسا کر اپنے ڈیرے اور مختلف سراؤں پر لے جا کر انہیں لوٹنے کا سلسلہ عرصہ دراز سے قائم کر رکھا ہے اس کے علاوہ یہ خواجہ سراء کسی بھی شخص سے جان بوجھ کر تلخ کلامی کر کے ان کے خلاف چوکی لاری اڈا درخواست دے کر ان کو گرفتار کروا دیتے ہیں پھر ان سے مک مکا کر کے صلح کرلیتے ہیں ۔ آئے روزکی ان کی کار آستانیوں کی وجہ سے مقامی پولیس اور اہلِ علاقہ تنگ آچکے ہیں متعدد افراد نے میڈیا کو بتایا کہ ان خواجہ سراؤں نے فحاشی پھیلانے کے ساتھ لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے اگر کوئی شریف آدمی ان کو سمجھائے تو ان کے گلے پڑجاتے ہیں اور ان کو برا بھلا کہتے ہیں ۔ اہل علاقہ نے آرپی او بہاولپور ڈویژن ، ڈی پی او بہاولپور اورانچارج چوکی لاری اڈا سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں