321

ضلع جھنگ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ سینکڑوں مستحق خواتین سے فراڈ کا انکشاف۔

جھنگ(ابوتراب ترابی)تفصیلات کے مطابق ضلع جھنگ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ سینکڑوں مستحق خواتین سے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے ایک منظم گروہ غریب عورتوں کے اکاؤنٹس سے سالوں تک رقوم نکلواتا رہاپردہ فاش ہونے پر نواحی علاقہ موضع علی خنانہ کا رہائشی قیصر عباس نامی گروہ کا سرغنہ علاقے سے فرار ہو گیا۔جسے پولیس ےتلاش کر رہی ہےاس علاقے کی متاثرہ خواتین نے بعض مقامی افراد کے ہمراہ اپنے ساتھ ہونیوالے اس منظم فراڈ پر احتجاج کیا مستحق خواتین کا کہنا تھا کہ گزارہ الاؤنس دلوانے کے بہانے ملزمان نے ان سے شناختی کارڈ لیے بی آئی ایس پی میں اکاؤنٹ بھی بنوائے مگر انہیں اس کا کوئی فائدہ نہ ہوا ملزمان اکاؤنٹس خفیہ رکھ کر اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے کئی سالوں تک خود رقوم نکلواتے رہے اکثر خواتین کے کارڈ ملزمان نے ابھی بھی اپنے قبضے میں رکھے ہوئے ہیں مستحق خواتین نےاپنے اکاؤنٹس کی سٹیٹمنٹس بھی ہاتھو ں میں تھام رکھی تھیاس موقع پر موجود افراد کا کہنا تھا کہ ملزمان ان غریب عورتوں سے ایک کروڑ روپے سے زائدکا فراڈ کر چکےہیں ان کا کہنا تھا کہ پچپن خواتین کا ڈیٹا ابھی تک لیا گیا جن کی ساٹھ لاکھ تک رقم خورد برد کی گئی انہوں نے وزیراعظم بی آئی ایس پی کے اعلی حکام اور وزیر اعلی پنجاب سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں