442

ہارون آباد: نواحی شہر فقیروالی کچرے اور گندگی کا ڈھیر بننے لگا ضلعی انتظامیہ کے رویے سے تنگ آکر سٹی چیئرمین محمدنعیم گوگا اپنی ذاتی مشینری لے کر خود کچرا اٹھانے لگا.

ہارون آباد کا نواحی شہر فقیروالی کچرے اور گندگی کا ڈھیر بننے لگا جگہ جگہ کوڑے اور کچرے کی گندگی سے تعفن اور بدبو پھیلنے لگاجس سے مچھر اور مہلک بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا جس نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ۔ضلع انتظامیہ اور بلدیہ کی مایوسی نے وایٹل گروپ کے چیرمین چوہدری نعیم گوگا کو اپنی مدد آپ کے تحت شہر بھر میں صفائی مہم پر مجبور کر دیا۔سٹی چیرمین محمدنعیم گوگا نے اپنی ذاتی مشینری لے کر خود کچرے کے ڈھیر اٹھانے شروع کر دئیے۔ چیرمین کے اس اقدام کو شہریوں نے بے پنا ہ سراہا اور صفائی مہم شروع کر نے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کے حق میں نعرے بازی کی ۔میڈیا سے بات کرتے ہو ئے نعیم گوگا نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے شہر کی صفائی سے انکھیں پھیر لی ہیں جس سے شہر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے فقیروالی ہمارا اپنا شہر ہے اس لئے ہم خود اپنی مدد آپ کے تحت اسے صاف کریں گے جس کا آج باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں