1,005

فورٹ عباس :گونگی بہری اندھی معذوربچی کو جنسی وحشت کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

فورٹ عباس کے نواحی قصبہ 270ایچ آر بستی طوراں والی میں 17سالہ گونگی ،بہری اور پائوں سے معزور انعم بی بی کے ساتھ عدنان کی زبردستی زیادتی کی۔ بچی کی والدہ کھیتوں میں کپاس چننے گئی ہوئی تھی اور جبکہ والدمحمد امین جزل کونسلر کے بھٹہ پر محنت مزدوری کے لئے گیا ہواتھا ۔گھر کے اندر سے تالہ لگا ہوا تھا ۔ملزم عدنان دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوا ۔گھر میں موجود 7سالہ بچی اقصی کو کمرے سے باہر نکال کر آپاہج بچی کے ساتھ زیادتی کی۔ ڈی پی او بھاولنگر عطا الرحمن نے وقع کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کا حکم دے دیا ۔انسپکٹر ندیم اقبال کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں