413

بہاول پور :چولستان ٹوبہ جٹاں والاکے قریب شکاریوں کی وائلڈ لائف ٹیم پر فائرنگ

بہاول پور (نمائندہ فورٹ نیوز) چولستان،شکاریوں کی ڈسٹرکٹ آفیسر وائلڈ لائف کے کارپرفائرنگ ،کارکاٹائربرسٹ ہوگیا ملزمان نورنبی عرف شمی ڈاہا،کاشف پنسوتہ فرار، تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر وائلڈ لائف بہاول پورامین طاہرکواطلاع ملی کہ چولستان میں غیرقانونی شکاری چولستان میں شکار کی نیت سے داخل ہوئے ہیں جس پرکاروائی کرتے ہوئے فوری طورپرڈسٹرکٹ آفیسر وائلڈ لائف بہاول پور امین طاہرنے چولستان ٹوبہ جٹاں والا کی قریب شکاریوں کوآن لیا جس پرشکاریوں نے ڈسٹرکٹ آفیسر وائلڈ لائف بہاول پور امین طاہرکی گاڑی پرفائرنگ کردی جس سے گاڑی کے ٹائربرسٹ ہوگئے ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع واردات سے فرارہوگئے ڈسٹرکٹ آفیسروائلڈ لائف بہاول پورامین طاہرنے بتایا کہ دونوں گاڑیاں سرف تھیں اورایک گاڑی میں نورنبی عرف شمی ڈاہا ڈرائیور کررہے تھے جبکہ اس کے ہمراہ کاشف پنسوتہ فرنٹ سیٹ پربیٹھا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں