334

فورٹ عباس : چک نمبر282 ایچ آر میں بکری کی ہلاکت پر دو خاندانوں میں لڑائی ۔۔ ڈنڈے ، سوٹوں اور کلہاڑوں کے وار سے 10 افراد زخمی

فورٹ عباس (فہیم عدناننمائندہ فورٹ نیوز ) نواحی گاوں282ایچ آر کی سوڈا بستی میں پیش آیا جہاں عبد الخالق اور ذوالفقار علی کےخاندانوں کئی ماہ لڑائی جھگڑا چل رہا تھا ۔ چند دن پہلے ایک خاندان نے دوسرے خاندان کی بکری کو ہلاک کر دیا جس پر دونوں فریقین میں دوبارہ جھگڑا شروع ہوا تو چیئرمین یونین کونسل بشیر احمد سلہ نے دونوں فریق میں صلح کرا دی لیکن یہ صلح چوبیس کھنٹہ بھی نہ چل سکی اور دونوں خاندان میں ڈنڈے سوٹوں اور کلہاڑیوں کے وار سے خواتین سمیت 10افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فورٹ عباس منتقل کر دیا گیا ۔جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔زخمیوں میں عبدالخالق ،لیاقت علی ،آمنہ بی بی ،فیاض بی بی جبکہ دوسرے گروپ میں ذوالفقار علی ، شاہ محمد ،نذیراں بی بی ،منظوراں بی بی ،منیراں بی بی ،اور شہناز بی بی شامل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں